ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جونیئرورلڈ ہاکی کپ:اکھلیش یادوراور گورنر نے بھی دیکھا میچ

جونیئرورلڈ ہاکی کپ:اکھلیش یادوراور گورنر نے بھی دیکھا میچ

Sun, 18 Dec 2016 23:12:50  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 18دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور بلجیم کے درمیان جونیئر ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل دیکھنے کے لیے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم پر قریب 10000ناظرین کے ساتھ بہت سے اہم مہمان بھی ناظرین گیلری میں موجود تھے جن میں وزیر اعلی اکھلیش یادو اور گورنر رام نائک شامل تھے۔اکھلیش میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پہنچ گئے تھے اور قومی گیت سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے میدان پر جا کر ملے۔ان کے علاوہ ایف آئی ایچ صدر لیڈرو نیگرے، ممکنہ صدر نریندر بترا بھی وی آئی پی گیلری میں موجود تھے۔اکھلیش نے اس موقع پر کہا کہ یہ اتر پردیش کیلئے خوش قسمتی ہے کہ یہاں اتنا بڑا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔انہوں نے ناظرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جتنا جوش کھلاڑیوں میں ہے، اتنا ہی لکھنؤ کے ناظرین میں بھی دیکھنے کو ملا۔


Share: